کراچی(پی این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے تعلقات آج بھی پہلے جیسے اور دونوں میں ہم آہنگی آج بھی ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد میں ایم کیو ایم کی حمایت کی درخواست کی جس پر متحدہ قومی موومنٹ نے جواب دینے کے لیے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ حمایت یا مخالفت کا ابھی فیصلہ نہیں کرسکتے کیونکہ اس معاملے پر ہماری مشاورت جاری ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمران خان کے جو تعلقات تھے وہ آج بھی ہیں، کچھ لوگ آرمی چیف اور عمران کی دوری کی بات کرکے پتہ نہیں کیا پھیلانا چاہتے ہیں جبکہ جنرل قمر باجوہ سے عمران خان کی پہلے دن سے جو انڈر سٹینڈنگ تھی وہ آج بھی ہے، پاکستان کے تمام ادارے اور حکومت ایک پیچ پر کھڑے ہیں، یہ سیاسی مسئلہ ہے اس کو سیاسی انداز سے ہینڈل کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں