اپوزیشن کیساتھ کوئی معاملات طے نہیں ہوئے، بلوچستان عوامی پارٹی نے تردید کر دی

کوئٹہ (پی این آئی)اپوزیشن کیساتھ کوئی معاملات طے نہیں ہوئے، بلوچستان عوامی پارٹی نے تردید کر دی۔۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا کہنا ہے کہ ان کے اپوزیشن سے معاملات طے نہیں پائے۔بی اے پی رہنما خالد مگسی کے مطابق پارٹی کے معاملات مشاورت سے چلائے جا رہے ہیں۔

عدم اعتماد کے معاملے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیااس سلسلے میں پارلیمانی پارٹی کی مشاورت جاری ہے۔ پارلیمانی پارٹی کو مختلف جماعتوں سے ملاقاتوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حتمی فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close