ملالہ یوسفزئی ہنی مون کیلئے کس ملک پہنچ گئیں؟ تصاویر بھی جاری

استنبول (پی این آئی) گزشتہ برس کے آخر میں نکاح کے رشتے میں بندھنے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے تُرکی میں ہنی مون منالیا۔ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں۔تصاویر میں ملالہ اور عصر ملک پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں موجود ہیں۔ملالہ اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ تُرکی کا روایتی ناشتہ انجوائے کرتی نظر آئیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ℕ (@khabri_nutshell)

اس کے ساتھ ہی ایک تصویر میں اُنہیں تُرکی کے مشہور ہوائی غباروں کی سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔عصر ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ نیورلینڈ کی تلاش۔واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close