عمران خان کے جھوٹے دعووں کی طرف راغب ہوگیا تھا، ایک اور اہم رہنما نے پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی اسلام آباد کے مقامی رہنما ڈاکٹر اسرار شاہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے اس حوالے سے ڈاکٹر اسرار شاہ نے کہا کہ 2007 میں دہشتگردی کا شکار ہوکر معذور ہوا اس کے باوجود شہید بی بی نے پارٹی ٹکٹ دیا، عمران خان کے جھوٹے دعوئوں سے ان کی طرف راغب ہوگیا تھا۔ڈاکٹر اسرار شاہ نے کہا کہ اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں اور اس پر شرمندگی ہے، اب اپنے گھر پیپلز پارٹی میں واپس آگیا ہوں۔انہوںنے کہاکہ پی پی پی کا بڑا دل ہے، انہوں نے کھلے دل سے خوش آمدید کہا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر اسرار شاہ پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close