بچوں سے زیادتی پر سزائے موت، ویڈیو بنانے پر 10 سال قید، 50 لاکھ جرمانہ ہو گا

اسلام آباد (پی این آئی)خیبرپختونخوا میں چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے،بچوں سے زیادتی کے مجرم کے لیے سزائے موت تجویز کی گئی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مجوزہ بل کے تحت زیادتی میں ملوث شخص کو 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا ، بچوں کی فحش ویڈیو بنانے پر دس سال قید اور 70 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا ۔بل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا،جنسی تشدد کے مجرم کا نام سرکاری ویب سایٹ پر مشتہر کیا جائے گا،ایسے شخص کو ملازمت دینے والے ادارے کے سربراہ کو پانچ سال قید ہوگی۔بچوں کی سمگلنگ پر عمر قید یا 50 سال تک قید کے ساتھ 50 لاکھ جرمانہ بھی عائد ہوگا ، عدالت زیادتی کے مقدمات کی سماعت 30 دنوں میں مکمل کرنے کی پابند ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں