شیخ رشید بھول رہے ہیں وہ ہمارے بزرگوں سے پیسے لیا کرتے تھے ، مونس الہی برس پڑے

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان پر مسلم لیگ ق شدید برہم ہو گئی ۔ اس حوالے سے مونس الہٰی نے وفاقی وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید شیخ رشید بھول رہے ہیں وہ ہمارے بزرگوں سے زمانہ طالب علمی کے دور میں پیسے لیا کرتے تھے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے شیخ رشید کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ بھول رہے ہیں اسی جماعت کے

لیڈران کے بزرگوں سے آپ اپنی زمانہ طالب علمی میں پیسے لیا کرتے تھے۔دوسری جانب اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے ترجمان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کا بیان اپنی وزارت بچانے کیلئے ہوسکتا ہے، ریلوے تباہ کرنے کے بعد شیخ رشید نے اب وزارت داخلہ کا بیڑا غرق کردیا ہے، شیخ رشید کی اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی بجائے دوسروں پر تنقید سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ شیخ رشید کا بیان قابل افسوس ہے، شیخ رشید چودھری خاندان کو

اچھی طرح جانتے ہیں، شیخ رشید کا بیان اپنی وزارت بچانے کیلئے ہوسکتا ہے،ریلوے تباہ کرنے کے بعد شیخ رشید نے وزارت داخلہ کا بیڑا غرق کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی بجائے دوسروں پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اپوزیشن تحمل اور بردباری سے کام لے ایسا نہ ہو اسے ایک کے بجائے 10 سال کا انتظار کرنا پڑے،ووٹوں کی خرید وفروخت کابازار گرم ہے،

تحریک عدم اعتماد عمران خان کیلئے اطمینان کی تحریک ہوگی،ضمیر فروش مال بنانے کیلئے اپوزیشن کے پاس جارہے ہیں،پانچ،5ارکان والے وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میلنگ کررہے ہیں،ست چوک اور چوراہیں سے نکل کر کالے کیمروں میں آگئی ہے ارکان اسمبلی مشہوری کیلئے تھانے گئے،بلوچستان عوامی پارٹی اتحادی جماعت ہے وہ ڈھنکے کی چوٹ سے عمران خان کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close