اسلام آباد پولیس ایکشن میں آگئی، قومی اسمبلی سے بڑی گرفتاری

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے وی آئی پی گیٹ سے مسلح شخص گرفتار، اسلام آباد کے ریڈ زون سے گرفتار کیے گئے شخص سے پستول برآمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کی جانب سے قومی اسمبلی کی عمارت کے قریب بروقت کاروائی کی گئی ہے۔

 

پولیس نے اسلام آباد کے ریڈ زون سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے۔ مشکوک شخص قومی اسمبلی کے وی آئی پی گیٹ سے گرفتار کیا گیا تو دوران تلاشی اس کے قبضے سے پستول برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق مسلح شخص کو گرفتاری کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close