”شاباش احسن رمضان شاباش“ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستان کے 16سالہ کھلاڑی احسن رمضان کو مبارکباد دی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کم عمری میں احسن رمضان نے سنوکر چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا اور اپنی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے سبز ہلالی پرچم کوبلند کیا۔انہوں نے کہاکہ احسن رمضان نے قوم کا سرفخر سے بلند کیاہے اوراحسن رمضان کی اس کامیابی پر قوم کوناز ہے۔احسن رمضان نے اپنی عمدہ کارکردگی سے ثابت کیاہے کہ پاکستانی کھلاڑی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں-

دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ احسن رمضان کوآئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close