وزیراعظم آزاد کشمیر سے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ہجیرہ کی ملاقات پونچھ میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان، مسئلے کا نوٹس لینے پر وزیر اعظم کا شکریہ

تتہ پانی (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ہجیرہ نے تتہ پانی ریسٹ ہاؤس میں مرکزی سینئر نائب صدر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ سردار رزاق اور صدر ہجیرہ کیمسٹ ایسوسی ایشن ماجد خیامی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو اپنے تحفظات کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے تحفظات کو جلد دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر ڈرگ ایسوسی ایشن نے پونچھ میں جاری اپنی ہڑتال ختم کرنے کا بھی اعلان کیا اور وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا مسئلے کا نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close