مریم نوازاب تک وزیراعظم عمران خان کو کتنی ٹویٹس میں ٹیگ کر چکی ہیں جبکہ عمران خان نے کتنی ٹویٹس میں مریم نواز کو ٹیگ کیا؟ دلچسپ اعدادوشمار آگئے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جب سے ٹوئٹر جوائن کیا ہے تب سے اب تک وہ عمران خان کو مجموعی طور پر 52 بار ٹیگ کرچکی ہیں۔شہباز گل نے “ایک بے چین عورت کا فیکٹ چیک” کے عنوان سے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ مریم نواز نے جب سے ٹوئٹر جوائن کیا ہے تب سے اب تک وہ وزیر اعظم عمران خان کو 52 بار ٹیگ کرچکی ہیں۔

انہوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران وزیر اعظم کو چار بار ٹیگ کیا۔شہباز گل کے مطابق دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے مریم نواز یا سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کبھی بھی اپنے کسی بھی ٹویٹ میں ٹیگ نہیں کیا۔شہباز گل کی جانب سے یہ “فیکٹ چیک” مریم نواز کے اس ٹویٹ کے جواب میں آیا ہے جس میں انہوں نے وزیر اعظم کو ٹیگ کرکے کہا تھا “اے طائرِ لاہوتی! اس رزق سے موت اچھی، جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی! مگر یہ عزت والے انسان کے لیے ہے، آپ کے لیے نہیں۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close