اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما یار محمد رند نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقا ت کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کےسابق رہنما یار محمد رند نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں مولانا فضل الرحمان نے یار محمد رند کا استقبال کیا اور یار محمد رند نے مولانا فضل الرحمن کو گلدستہ پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں وفاق اور بلوچستان کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ملاقات میں عبدالغفور حیدر، مولانا اسعد محمود اور اکرم درانی بھی شریک تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ روز کے واقعہ پر اظہار افسوس کے لیے آیا ہوں، پارلیمنٹ لاجز میں جس طرح پولیس نے ایکشن کیا جو بالکل نہیں ہونا چاہے تھا، ہم مولانا فضل الرحمان کی زندگی اور رفقا کے بارے میں کافی فکر مند تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم بہت فکر مند تھے، اللہ نے مولانا فضل الرحمن کی حفاظت کی، میں کسی بھی جماعت رہوں میں 9 بار ممبر پارلیمنٹ رہ چکا ہوں۔
پارٹی کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے غلامی اختیار کرلی ہے،تحریک عدم اعتماد پارلیمنٹ میں پیش ہوچکی ہے،تحریک عدم اعتماد پر وقت آنے ووٹ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سردار یار محمد رند تجربہ کار پارلیمنٹرین ہیں اصل چیز وہ گواہی ہوتی ہے جو گھر سے آتی ہے یہ اپنی روایات رکھتے ہیں،جو قوتوں ہم پر مسلط ہیں یہ بتائیں گے انکا مقام و کردار کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سی بھی جماعت میں رہوں پارٹی کا مطلب کسی کی غلامی اختیار کرنا نہیں، مولانا فضل الرحمان کی زندگی کی فکر تھی اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں