شیخ رشید نے کیا چیز بچانے کیلئے ق لیگ پر تنقید کی؟ پرویزالٰہی نے حقیقت بتا دی

لاہور (پی این آئی) اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے ترجمان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کا بیان اپنی وزارت بچانے کیلئے ہوسکتا ہے، ریلوے تباہ کرنے کے بعد شیخ رشید نے اب وزارت داخلہ کا بیڑا غرق کردیا ہے، شیخ رشید کی اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی بجائے دوسروں پر تنقید سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ شیخ رشید کا بیان قابل افسوس ہے۔

شیخ رشید چودھری خاندان کو اچھی طرح جانتے ہیں ،شیخ رشید کا بیان اپنی وزارت بچانے کیلئے ہوسکتا ہے،ریلوے تباہ کرنے کے بعد شیخ رشید نے وزارت داخلہ کا بیڑا غرق کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی بجائے دوسروں پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میں شیخ صاحب کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ بھول رہے ہیں کہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے جناب اپنی سٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے۔یاد رہے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ5 سیٹوں والے صوبے کی وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کر رہے ہیں، میں بطور اتحادی عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، ان لوگوں کی طرح نہیں ہوں کہ پانچ پانچ ووٹ ہیں اور وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کررہے ہیں۔

.عمران خان بطور وزیراعظم سڑکوں پر آگیا تو اپوزیشن کیلئے زیادہ خطرناک ہوگا۔وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ سیاسی طور کہنا چاہتا ہوں کہ انصارالاسلام نے کل چڑھائی کی، ملیشیا کو اجازت نہیں ہے،کسی ملیشیا کو اسلام آباد میں دخل اندازہ نہیں ہوگی، کل ایف سی اور رینجرز کو بھی احکامات جاری کردیے ہیں۔ آخری تین دن رینجرز اور ایف سی پارلیمنٹ لاجز کی حفاظت کرے گی، اگر ضرورت پڑی تو آرٹیکل 245 کے تحت حکومت فوج کو بھی طلب کرسکتی ہے، ووٹوں کی خریدوفروخت کا بازار گرم کر رکھا ہے، بلیک میلنگ کررہے ہیں، اپوزیشن ممبران اسمبلی کو کروڑوں روپے بھی لگا دیں ان کو شکست فاش ہوگی ، میں چاہتا ہوں کہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے ورنہ ساری زندگی بچھتائیں گے، الیکشن کو ایک سال رہ گیا ہے۔یہ نہ ہودس سال لائن میں لگے رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close