مبارک ہو ، وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے پر رضامند ہو گئے ،ق لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

لاہور(پی این آئی ) مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزرا نے انہیں بتایا وزیراعظم عثمان بزدار کو بدلنے پر راضی ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال پر (ق) لیگ کا طویل ترین مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی، اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں سے مشاورتی عمل پر بات کی گئی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں حتمی فیصلے کا امکان ہے جب کہ وفاقی کمیٹی نے پنجاب میں تبدیلی سے متعلق بھی فوری تاریخ دینے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزرانے بتایا ہے وزیراعظم عثمان بزدارکو بدلنے پرراضی ہوگئے ہیں، ہمیں کمیٹی کے وزرا نے اس پر مبارکباد دی ہے، اس پر ہم نے کہا کہ کس بات کی مبارک؟ تو وفاقی وفاقی کمیٹی کے وزرا نے کہا کہ وزیراعظم پنجاب میں تبدیلی پرمتفق ہوگئے ہیں۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم نے وزرا سے سوال کیا کہ ایسا کب ہوگا؟ جس پر وزرا نے بتایا کہ پہلے وفاق کی عدم اعتماد گزرجائے۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم نے وزرا سے کہا کہ کیا حکومت نے ہمیں بچہ سمجھا ہے،

کیسے یقین کر لیں کہ وفاق میں عدم اعتماد کے بعد حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے؟ اپوزیشن کی جانب سے ہمیں وزیراعلیٰ کی پیشکش ہے مگر حکومت کی طرف سے ہمیں لولی پاپ ہے۔طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کو چیزیں سیریس لینا چاہئیں، انہوں نے انڈر 16 ٹیم میدان میں اتاری ہوئی ہے،ہمیں اگلے 48 گھنٹو ں میں فیصلہ کرنا ہے۔دوسری جانب (ق) لیگ کے ذرائع کا کہناہے کہ پارٹی میں حتمی فیصلے کے لیے دباو¿ بڑھ رہا ہے اور وفاقی وزرا کی ٹیم کے جانب سے (ق) لیگ سے مزید کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں