حکومت آتی جاتی رہتی ہے لیکن جمہوریت کا قائم رہنا ضروری ہے، ایم کیو ایم نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ حکومت آتی جاتی رہتی ہے لیکن جمہوریت کا قائم رہنا ضروری ہے۔اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو میں خالد مقبول صدیقی نےکہا کہ ہم نے طےکیا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

نئی صورت حال کو اس طرح ہینڈل کرنا ہے کہ جمہویت کو نقصان نہ ہو۔ خالد مقبول صدیقی نےکہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، مولانا صاحب کا تجربہ اور سیاسی شعور ہم سے زیادہ ہے، ہم مولانا فضل الرحمان سے رہنمائی لینے آئے تھے، ہم سب کو نئی صورت حال پر تشویش ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہےکہ نئی صورت حال کو کس طرح ہینڈل کیاجائےکہ جمہوریت کو نقصان نہ ہو۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر جماعت کا اپنا نقطہ نظر اور سوچ ہوتی ہے، سوچ میں مطابقت کے لیے ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close