سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس خواجہ محمد نسیم نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لے لیا، صدر آزاد کشمیر نے حلف لیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس خواجہ محمد نسیم سے آج یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کا حلف لے لیا۔ اس موقع پر تقریب میں جسٹس رضا علی خان جج سپریم کورٹ، جسٹس محمد یونس طاہر ایڈھاک جج سپریم کورٹ،

چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ، جسٹس سردار محمد حبیب ضیا، جسٹس میاں عارف حسین، جسٹس سید شاہد بہار، جسٹس سردار محمد اعجاز، جسٹس خالد رشید چوہدری، سابق چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیا، جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ، چیئرمین سروس ٹربیونل راجہ طارق جاوید، اراکین سروس ٹربیونل، محتسب آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد نسیم، کسٹوڈین متروکہ املاک چوہدری خالد یوسف، وائس چیئرمین بار کونسل موجودہ اور سابقہ اراکین بار کونسل کی کثیر تعداد کے علاوہ صدر و عہدیداران سپریم کورٹ بار، صدر و عہدیداران ہائی کورٹ بار، صدر و عہدیداران سنٹرل بار، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور راولاکوٹ کوٹلی کے علاوہ پورے آزاد جموں و کشمیر سے سینئر وکلا اور بار کے عہدیداران نے شرکت کی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close