مولانا فضل الرحمان گرفتاری دینے کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے

اسلا آباد(پی این آئی)جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گرفتاری دینے کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے ہیں جہاں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جو کہ جے یو آئی کے محافظ دستے انصار السلام کے کارکنان کو گرفتار کر رہی ہے ۔

تفصیل کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں انصار السلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے دھاوا بول دیا اور رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے لاج پر دھاوا بول دیا ۔ اس دوران اسلام آباد پولیس نے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی سمیت انصار السلام کے کارکنوں کو گرفتار کیا ۔ صورتحال خراب ہونے پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور رہنما اکرم دورانی بھی پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے ۔ ترجمان جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی گرفتاری دینے پہنچے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close