اسلام آباد ( پی این آئی ) رمضان کی آمد سے قبل یوٹیلٹی سٹورز میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں پھر سے بڑھا دی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں ،1515 روپے اضافہ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، اطلاق فوری طور پر ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر گزشتہ ماہ بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کو مہنگا کر دیا گیا تھا ، گزشتہ ماہ فی کلو کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر جبکہ گھی 66 روپے فی کلو مہنگا کیا گیا تھا۔ .
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں