پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اور بھتیجے احد خٹک نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی پارٹی جے یو آئی ایف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلی ملاقات کے بعد لیاقت خٹک نے جمعیت علمائے اسلام ف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔

لیاقت خٹک کے ساتھ ان کے صاحبزادے احد خٹک بھی جمعیت علمائے اسلام ف میں شامل ہوئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close