اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ واقع بنی گالہ میں منعقد ہونے والے اجلاس کے حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا، تحریکِ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ختم ہو گیا، جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، فواد چوہدری، فرخ حبیب، دیگر رہنماؤں اور قانونی ٹیم نے شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کی حکمتِ عملی طے کر لی گئی، تحریکِ عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، پنجاب میں پیدا ہونے والے حالات پر قابو پا لیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم نے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ تمام ارکان میرا ساتھ دیں گے، پریشانی کی کوئی بات نہیںہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں