اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کے دوران ایک نیوز چینل کے کیمرہ مین کی طرف سے ستعمال کیے جانے والے ڈرون کے آصفہ زرداری سے ٹکرانے کی واقعہ کی تحقیقات کےلیے آئی ایس آئی سے مطالبہ کر دیا ہے۔ اس واقعے کے فوری بعد بلاول بھٹو نے کیمرہ مین اور ڈرون آپریٹر کی معذرت کے بعد انہیں معاف کر دیا تھا اور اسے ایک غیر ارادی حادثہ قرارد یا تھا لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ آ صفہ سے ڈرون کیمرہ ٹکرانے کی آئی ایس آئی تحقیقات کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ آ صفہ بی بی سے کیمرے والے ڈرون کا ٹکرانا ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے لیے پیغام تھا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی سے درخواست کروں گا کہ اس معاملے کی تحقیقات کریں، دیگر ایجنسیز سے بھی درخواست کروں گا کہ تحقیقات کریں، آصفہ بھٹو والے معاملے پر حکومت پر اعتماد نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالوں کا لانگ مارچ میں شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام نے عدم اعتماد کا فیصلہ سنا دیا ہے،
عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کر دیا ہے، جیالوں نے مارچ میں شرکت کرکے لانگ مارچ تاریخی بنا دیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں