عوام پر بجلی گرانے کا منصوبہ، نیپرا نے 95 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی سفارش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) نیپراانے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ کر لیاہےاور95 پیسے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔نیپر ا کے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی، جس کے بعد نیپرا کے اس فیصلے کا اطلاق ہو گا۔نیپرا کی دستاویز کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافے کیا گیا ہے، مختلف سیلز کے لیے بجلی 8 سے 95 پیسے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق بجلی کے 100 یونٹ کے استعمال پر 8 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک کے استعمال پر 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ نیپرا کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کے 201 سے 300 یونٹ کے استعمال پر 48 پیسے فی یونٹ جبکہ 301 سے 700 یونٹ تک استعمال پر 95 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close