لسبیلہ (آئی این پی)لسبیلہ میں درختوں کی کٹائی عروج پر سبز جنگل کو ٹمبر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ضلع لسبیلہ میں ایک جانب پودے لگا کر ضلعی انتظامیہ کیجانب سے پلانٹ فار پاکستان منایا جاتا ہے تو دوسری جانب محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی عروج پر پہنچ گئی ہے،ہر روز رات کے اندھیرے میں درجنوں گاڑیاں قیمتی درختوں سے لوڈ ہوکر کراچی کیجانب رواں دواں دکھائی دیتی ہے،قیمتی درختوں کی کٹائی جاری رہی تو لسبیلہ کو میدانی علاقے میں تبدیل ہونے لگے،
لسبیلہ کے شہروں اوتھل،لاکھڑا،بیلہ میں درختوں کے دلکش نظارے، خوبصورت موسم، چاروں جانب پھیلی ہریالی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،اوتھل کے نواحی علاقوں میں درختوں کی باقیات جنگلات کی تباہی کی خوفناک داستان بیان کررہی ہے محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور جنگلات کی حفاظت کے حکومتی دعوے سوالیہ نشان بن گئے،لسبیلہ کے عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی میں ملوث افراد اور محکمہ جنگلات کے ذمہ داران کیخلاف سخت نوٹس لیکر ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں