اتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجکشن سے خاتون جان کی بازی ہار گئی، ڈاکٹر پکڑا گیا

دکی (آئی این پی) بلو چستان کے ضلع دکی میں اتائی ڈاکٹر کے ہا تھوں مبینہ غلط انجکشن لگنے کے بعد خاتون جان کی با زی ہا رگئی۔عبدالقادر خروٹی کے مطابق اسکی اہلیہ گل مکئی کو بخار تھا جسے نجی کلینک منتقل کردیا گیا جسے ڈاکٹر نے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگایا جس کی وجہ سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی

مریضہ کے انتقال کے بعد مبینہ اتائی ڈاکٹر موقع سے فرار ہوگیا واقعہ کے بعد شہریوں نے احتجاج شروع کیا تو پولیس حرکت میں آگئی اور امیر الدین نامی ڈسپنسر کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا تاہم ضلعی انتظامیہ نے آخری اطلا عات تک نجی کلینک کو سیل نہیں کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close