فیصل واوڈاکی خالی نشست پر الیکشن، پی ٹی آئی نے اپنا تگڑا کھلاڑی میدان میں اتار دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیصل واوڈا کی نا اہلی کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پولنگ کل ( بدھ کو) سندھ اسمبلی میں ہوگی۔

تحریک انصاف کی طرف سے اس نشست پر آغا ارسلان کو میدان میں اتارا گیا تھا تاہم اب پارٹی نے الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس سے بھی انتخاب میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close