پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے سوا کروڑ روپے مالیت کا ایندھن ضائع کرکے ایک مسافر کی جان بچا لی

اسلام آباد (پی این آئی) پی آئی اے نے سوا کروڑ کا اینڈھن ضائع کر کے مسافر کی جان بچا لی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے پی آئی اے کے ٹورنٹو جانے والے طیارے نے مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب فوری لینڈنگ سے قبل سوا کروڑ روپے مالیت کا اضافی ایندھن فضا میں ضائع کردیا۔ذرائع کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی براہ راست پرواز میں سوار مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب جہاز کو ایک گھنٹہ 36 منٹ کی پرواز کے بعد فوری طور پر کراچی واپس اتار لیا گیا۔

مسافر کو ایئر پورٹ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق کراچی میں طیارے کو فوری لینڈنگ سے پہلے اپنا اضافی ایندھن پھینکنا پڑا۔پی آئی اے ذرائع نے بتایاکہ بوئنگ 777 طیارے نے لینڈنگ سے قبل ایک لاکھ کلو ایندھن فضا میں پھینکا ہے جس کی مالیت سوا کروڑ روپے ہے۔ایئر لائن ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافر کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑا، انسانی جان بچانے کیلئے طیارے کو قبل از وقت لینڈنگ کرنا پڑی۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ 32 سالہ مسافر مریض سید وصی کینیڈین شہریت کے حامل ہیں ، ان کی حالت بہتر ہے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ سید وصی کو خاندان کے فرد کے ہمراہ اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔ اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے تاشقند ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافروں کو مسلسل 9 گھنٹےتک جہاز کے اندر بٹھائے رکھا گیا۔طیارے میں سوار بوڑھے،بچوں اور خواتین کی حالت بھی خراب ہو رہی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close