ووٹروں کو دھمکی، وزیر ریلوے اعظم سواتی کو نوٹس جاری، طلب کر لیا گیا

مانسہرہ (پی این آئی)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس مانسہرہ نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس مانسہرہ نے انتخابی ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس مانسہرہ میں 10 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈی ایم او کے مطابق وفاقی وزیر نے تحصیل چیئرمین کے الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار کی انتخابی مہم چلائی۔

ڈی ایم او کے مطابق انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کو دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ حکومتی امیدوار کو کامیاب نہ کرانے پر فنڈز نہیں ملیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close