وزیراعظم عمران خان کو چند گھنٹوں کی مہلت دیدی گئی

گجرات (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ دے کر گھر جانے کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔گجرات میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کر کے ملک کو مشکل سے دو چار کر دیا گیا ، ہمارے مارچ سے اسلام آباد والے گھبرا چکے ہیں ۔

وزیر اعظم صاحب ، آپ کے پاس 24 گھنٹے ہیں، آپ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں ، صاف اور شفاف انتخابات ہمارا مطالبہ ہے ، اب کٹھ پتلی کو جانا ہوگا۔بلالو بھٹو نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں جہاں جہاں سے ہمارا مارچ گزرتا گیا عوام حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی رہی ، ہم نے پہلے دن سے ہی وزیر اعظم کو قبول نہیں کیا ، گوگل پر بھی عمران خان سرچ کریں تو سلیکٹڈ وزیر اعظم لکھا آتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close