عبد العلیم خان اور جہانگیر ترین کسی صورت بھی عمران خان کے خلاف نہیں جا سکتے، بڑی حکومتی شخصیت نے دونوں رہنمائوں کو منانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عبد العلیم خان اور جہانگیر ترین کسی صورت بھی عمران خان کے خلاف نہیں جا سکتے، دونوں سے بات کروں گا۔وزیراعظم عمران خان نے علیم خان اور جہانگیر ترین کو منانے کا ٹاسک گورنر سندھ عمران اسماعیل کو دیا ہے جو لاہور پہنچ گئے۔میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ عبد العلیم خان سے ملاقات کے بعد جہانگير ترین سے بھی بات کروں گا۔

علیم خان اور جہانگیر ترین کسی صورت عمران خان کیخلاف نہيں جاسکتے۔ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی جہانگیر ترین اور علیم خان کی عمران خان سے ملاقات طے کراؤں، ممکن ہے اپوزيشن کا 25 اراکین کا دعویٰ درست ہو۔واضح رہے کہ سابق سینئر وزیر پنجاب اور ایم پی اے علیم خان بھی جہانگیر ترین گروپ کا حصہ بن گئے، انہوں نے آج جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر فارورڈ بلاک کے اجلاس میں شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close