ن لیگی قیادت کاسینئر پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرنے کا امکان، سیاسی میدان میں ہلچل

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی 30 روز میں 40 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوئیں، ان 40 ارکان میں 10 صوبائی وزراء بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی منظر نامہ واضح ہونے تک علیم خان سے ملاقات کرنے والے تمام ارکان کے ناموں کو پوشیدہ رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان آج ترین گروپ سے ملنے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ بھی جائیں گے، علیم خان اور جہانگیر خان ترین آج سے مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنائیں گے۔ذرائع کے مطابق علیم خان اور جہانگیر ترین تحریک انصاف کے تمام گروپس کو اکٹھا کر کے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close