سعودی عرب نے 17 ممالک کی ایئرلائنز پر عائد پابندی ختم کردی

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب نے مختلف ممالک کی ایئرلائنز کی سعودی آمد پر عائد پابندیاں ختم کردیں۔سعودی ایوی ایشن حکام نے نئی سفری پالیسی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق سعودی عرب نے مختلف ممالک کی ائرلائنز کی ملک میں آمد پر عائد پابندیاں ختم کردی ہیں۔نئی سفری پالیسی کے مطابق اب جنوبی افریقا، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، افغانستان، ملاوی، موزمبیق، مڈغاسکر، نائجیریا اور انگولا سمیت 17 ممالک کی ایئرلائنز کی سعودیہ آمد و رفت ممکن ہوسکے گی۔

دریں اثنا سعودی حکومت نے مسافروں کی آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ اور ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ برائے کورونا کی شرط بھی ختم کر دی  ہے، مسافروں کی سعودی آمد پر ادارہ جاتی اور گھر پر لازمی قرنطینہ پابندی کا بھی خاتمہ کردیا گیا ہے تاہم وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کے لیے کووڈ 19 کی انفیکشن ٹریٹمنٹ کے لیے انشورنس کور کی موجودگی بدستور برقرار رہے گی۔نئی پالیسی میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارہ جاتی قرنطینہ کے لیے مسافروں سے وصول کردہ فیس کی واپسی ایئر لائنز پر لازم ہوگی، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ائر لائنز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close