الودا ع خان صاحب ،ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )ندیم افضل چن نے تحریک انصاف چھوڑتے ہوئے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر قیادت کے ہمراہ ندیم افضل چن کی رہائش گاہ پہنچے تھے ۔ اس موقع پر شیری رحمان ، راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔ رہائش گاہ آمد پر ندیم افضل چن نے خود بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔ ندیم افضل چن نے مشترکا پریس کانفرنس میں دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close