آر یا پار، ن لیگ نے ارکان اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حتمی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے بمسلم لیگ ن نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 7 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی قیادت نے ن لیگ کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چک شہزاد میں واقع سیکریٹریٹ میں شام 6 بجے ہو گا جس کی صدارت پارٹی صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کریں گے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close