تین دن میں مستعفی ہو جائیں ورنہ۔۔۔بلاول زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو الٹی میٹم دیدیا

اوکاڑہ (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کیلئے3 دن ہیں ورنہ اسلام آباد میں جمہوری حملہ کریں گے، سلیکٹڈ کو بھگا کر جمہوری حکومت قائم کریں گے، ملکی دفاع اور قیادت کیلئے کھلاڑی کیلئے نہیں بلکہ قائد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ارکاڑہ رینالہ خورد میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ اور نااہل وزیراعظم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرن عمران خان نے لیے، ملکی دفاع اور قیادت کیلئے قائد کی ضرورت ہے کھلاڑی کی نہیں، پیپلزپارٹی کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوگئے، ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا عمران خان کو کھلا میدان نہیں دیا، ہرضمنی الیکشن میں سلیکٹڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس 3 دن ہیں، ہم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ،جمہوری حملہ کریں گے، سلیکٹڈ کو بھگائیں گے اور جمہوری حکومت قائم کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ اہم مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسلام آباد میں خورشید شاہ نے صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ریکوزیشن اور عدم اعتماد کے حوالے سے اسلام آباد میں اہم کام کرنے ہیں، جس کے لیے آیا ہوں، انہوں نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں، صرف اور صرف عمران خان کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائیں گے خورشید شاہ نے کہا کہ ریکوزیشن جمع کرانے کے فورا بعد وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے اختتام پر قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد جمع ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مکمل یقین ہے عمران خان سے اس کی پارٹی کے لوگ بھی پریشان ہیں۔

حکومت کے بارہ سے تیرہ ایم این ایز اپنا فیصلہ کر چکے ہیں، یہ حکومتی ارکان اب عمران خان کی ناکامیوں کا وزن اٹھانے کے لیے تیار نہیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ ایک بات یقین سے کہہ سکتا عمران خان اپنی پارٹی چوہدریوں کی جھولی میں کبھی نہیں ڈالے گا۔ گارنٹی سے لکھ لو، وہ چیف منسٹری پرویز الہٰی کو نہیں دے رہا تھا، پارٹی کیسے دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close