جو بھی ملک یوکرین کو ’نو فلائی زون ‘قرار دے گا اس کو بھی ۔۔۔۔۔روس نے یورپی ممالک کو بڑی دھمکی دیدی

ماسکو (پی این آئی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے مغربی ممالک کی پابندیوں کو اعلان جنگ کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ملک یوکرین کو نو فلائی زون قرار دے گا اس کو جنگ میں براہ راست شریک سمجھا جائے گا.خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق پیوٹن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کے آپریشن کا مقصد روسی زبان بولنے والے شہریوں کا تحفظ اور یوکرین میں ڈی ملٹرائزیشن ہے تاکہ اسے غیر جانب دار ملک بنایا جاسکے۔

خواتین فلائٹ اٹینڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے واضح کیا کہ جو پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہ اعلان جنگ کے مترادف ہیں لیکن خدا کا شکر ہے کہ معاملات اس نہج پر نہیں پہنچے.اگر کسی بھی ملک نے یوکرین کو نو فلائی زون قرار دیا تو اسے جنگ میں شریک سمجھا جائے گا.خیال رہے کہ یوکرین کی حکومت نے مغربی ممالک سے یوکرین کو نو فلائی زون قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا تاہم نیٹو اتحاد نے اس درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close