تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم پوری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کا اہم رابطہ، کیا فیصلہ کیا گیا؟

لاہور(پی این آئی) پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں کے ٹیلیفونک رابطے میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کی گئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی جبکہ نمبر گیم پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کا موجودہ حکومت سے جلد از جلد قوم کو نجات دلانے پر اتفاق ہوا۔

مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اپوزیشن کی پیش قدمی سے متعلق آگاہ کیا۔ دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کےمنصوبے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس مرمت کی کے سبب بند کیا گیا ہے، مرمت کا کام 1994ء سے ‘’تاخیر’‘ کا شکار تھا۔سیکریٹریٹ نے اعلان کیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر ،تمام ایڈیشنل سیکٹریٹریز ، آر اینڈ آئی برانچ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل بین الاقوامی تعلقات کے دفاتر کھلے رہیں گے۔تاہم، قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کا شیڈول مؤخر کر دیا گیا ہے، کیونکہ 7 سے 11 مارچ تک تزئین و آرائش کے کام کے دوران کوئی اجلاس نہیں ہوگا، تاہم کمیٹیوں کے اجلاس کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اپوزیشن وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے جا رہی ہے۔قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کے ایک ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس آئندہ اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے اس سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس میں تاخیر کا شکار تزئین و آرائش کا کامکمل کرنے کے لیے بند کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس تزئین و آرائش کا کام مکمل کرنے کے لیے بہت کم وقت ہے کیونکہ او آئی سی کا اجلاس 16 مارچ سے شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close