بلاول بھٹو زیرقیادت مارچ، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے اسلام آباد میں استقبال کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے بلاول بھٹو زیرقیادت رواں دواں مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی، سابق سینئر مشیر چودھری ریاض کی زیرصدارت ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی، کوآرڈی نیشن کمیٹی اور مانیٹرنگ کمیٹی کے ذمہ داران کااجلاس ہواجس میں سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی فیصل ممتاز راٹھور نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین سردارامجدیوسف، کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین عامرذیشان جرال اور مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین سید عزادار کاظمی نے شرکاء اجلاس کو بریفنگ دی۔اجلاس میں راجہ مبشراعجاز،راشد اسلام بٹ، ربنواز طاہر، سید تصدق گردیزی، صاحبزادہ ذوالفقار علی، راجہ ظفراللہ،شوکت جاوید میر،عبدالشکورصدیق،راجہ سعد،اصغرگجر، آفتاب گیلانی، رفیق گورسی، راجہ قادر زمان، راجہ شوکت، ظفر سعید سردار بشیر، راجہ صلاح الدین اوردیگربھی شریک ہوئے۔اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کااعادہ کیا کہ لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر بلاول بھٹو زرداری اور انکے قافلے کا فقید المثال استقبال کریں گے۔ آزادکشمیرسے ہزاروں کی تعداد میں لوگ لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔ شرکاء نے اس عزم کااعادہ کیا کہ سلیکٹڈحکومت گھربھیجنے کے لیے آزادکشمیرکے جیالے چیئرمین بلاول بھٹوکی ہرکال پرلبیک کہیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close