پاکستان کے بعد ایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو بھی گرے لسٹ میں شامل کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان کے بعد ایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو بھی گرے لسٹ میں شامل کرلیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات فیٹف کے ایکشن پلان کو نافذ کرنے کے لیے کام کرے گا جب کہ اماراتی حکومت منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ایف اے ٹی ایف کے اقدام پر اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ

امارات کوگرے لسٹ سے نکالنے کے لیے فیٹف کے ساتھ کام کررہے ہیں، معیشت میں مشکوک لین دین کی نشاندہی پر پیش رفت جاری ہے۔یاد رہے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل رہے گا جب کہ پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلا ن کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں