پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (پی  این آئی)پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ انڈریو مکڈونلڈ کا بیان سامنے آگیا۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق انڈریو مکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہے، تاہم اگر حالات تبدیل ہوتے ہیں تو ہماری سکیورٹی ٹیم ہماری رہنمائی کرے گی۔خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈریو مکڈونلڈ نے مزید کہا کہ ہماری ہمدردی واضح طور پر پشاور کے لوگوں کے ساتھ ہے تاہم جب سے ہم پاکستان پہنچے ہیں تب سے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں لیکن اگر کچھ حالات تبدیل ہوتے ہیں تو تمام فیصلے ماہرین کی رائے کی بنیاد

پر کریں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ ایک بڑی سازش کی کڑی ہے ، اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم نے ماضی میں ایسی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے انشاء اللہ پاکستان کے دشمن ناکام ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے بعد عوام کے واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے واقعہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close