روس یوکرین جنگ، اقوام متحدہ میں روس کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

نیویارک (پی این آئی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلیٰ ادارے نے جمعہ کے روز رائے شماری کے بعد فیصلہ کن ووٹ دیا کہ وہ یوکرین پر حملے کے دوران روس کی جانب سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن قائم کرے.

تحریک کے حق میں32 جبکہ مخالف میں 2ووٹ آئے.13 ارکان غیر حاضر رہے. جنیوا میں قائم انسانی حقوق کی کونسل نے یوکرین کی طرف سے لائی گئی قرارداد بہت سے مغربی ممالک کی حمایت سے منظور کی. صرف روس اور اریٹیریا نے اس کے خلاف ووٹ دیا. چین ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close