یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد روسی صدرپیوٹن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی دھمکی دیدی، وجہ کیا بنی

ماسکو (پی این آئی )امریکی اخبار ”وال سٹریٹ جرنل “ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو عالمی توانائی مسائل پر سیاست کرنے کے خلاف خبردار کیاہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے تیل کی بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے میں مدد کیلئے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کی امریکی درخواست کو مسترد کر دیاہے ، جو کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد 116 ڈالر بیرل سے تجاوز کر گئی ہے جس سے سپلائی کو خدشات لاحق ہیں ۔

یوکرین پر حملےکے بعد روس پر متعدد مغربی ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔امریکہ کی اہم شخصیت نے” وال سٹریٹ جرنل ” کوبتایا کہ سعودی عرب اور دیگر کے ساتھ اعلیٰ سطح پر بات چیت کا مقصد ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے اقدامات کو سمجھنا ہے ۔مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی توانائی کی فراہمی کے مسائل کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ناقابل قبول ہے ۔روسی صدر نے یہ پیغام ولی عہد سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دیا جسے روسی نیوز ایجنسی(TASS) نے کریملن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان پر شائع کیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت کی تیل کی منڈیوں کے استحکام کو برقرار رکھنے کی خواہش کو دہرایااور سعودی کی قیادت میں اوپیک اور روس کی زیر قیادت اتحادیوں کے درمیان معاہدوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا ذکر کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close