پشاور کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا، 30 افراد شہید ،50زخمی

اسلام آباد (پی این آئی )قصہ خوانی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد شہید ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے میں شہید 5 شہداء کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال لائی گئی ہیں جبک ہ زخمیوں کوبھی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق، دھماکے میں زخمی 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔عینی شاہدین کے مطابقدھماکا جمعے کی نماز کے دوران پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close