عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ کو شوبز میں متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا، پہلی انٹری کہاں دینے والے ہیں؟

کراچی (پی این آئی) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ کی شوبز میں انٹری کی طرف اشارہ دے دیا اور کہا کہ میں دانیہ کو اپنے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن میں لیکر آؤں گا۔ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ وہ اُردو فلکس کے ساتھ بھی کچھ ڈرامے کررہے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی تیسری بیوی دانیہ کو بھی ان ڈراموں میں ساتھ لیکر آئیں۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔اس سے قبل عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جو کہ اب شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close