کوئٹہ دھماکہ، شہادتوں میں اضافہ ہو گیا، افسوسناک تفصیلات آگئیں

کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت تین افراد شہید ہو گئے جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 19افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت تین افراد شہید جبکہ 19زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا ۔ دھماکے کے بعد آگ نے قریبی دوکان کو بھی گھیرے میں لے لیا جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پا یا ۔ دوسری جانب دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close