بڑے شہر میں رات گئے دھماکہ، کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ انتہائی افسوسناک خبر

کوئٹہ (پی این آئی)بڑے شہر میں رات گئے دھماکہ، کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ انتہائی افسوسناک خبر۔۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چارافراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں امدادی ٹیمیں قریبی ہسپتال پہنچا رہی ہیں ۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close