فریال تالپور انچارج سیاسی امور پی پی پی آزادکشمیر سے مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکان کی میٹنگ، مختلف حلقوں سے ریلی میں شرکاء کی تعداد کی ویڈیو ریکارڈنگ کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) فریال تالپور انچارج سیاسی امور پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سے مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبران کی میٹنگ ہوئی جس میں چیرمین مانیٹرنگ کمیٹی سید عزادار حسین کاظمی، ممبران سید تصدق گردیزی، چوہدری ربنواز طاہر، سردار آفاق، ظفر سعید شامل تھے۔ اس موقع پر سابق سینئر مشیر آزاد کشمیر چوہدری ریاض اور سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور بھی موجود ہیں۔

میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ مانیٹرنگ کو فول پروف بنا کر بر مبنی حقائق تمام حلقوں سے جلوسوں گاڑیوں اور افراد کی تعداد کی موویز کی صورت میں پیش کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close