ابھی ہم مشورہ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت نے آپشن کھلے چھوڑ دیئے

لاہور (پی این آئی) وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ نے عدم اعتماد کی تحریک آنے کی صورت میں اپنے آپشن کھلے رکھے ہیں اور اس حوالے سے ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا عدم اعتماد میں حکومت کے ساتھ ٹھہرنا ہے یا خلاف جانا ہے۔ چوہدری صاحب مشاورت کررہے ہیں۔طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات میں عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ چوہدری صاحب نے کہا کہ روز کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری صاحب کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جو فیصلہ کریں گے پارٹی قبول کرے گی۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے حکومتی اتحادی ق لیگ کی قیادت سے لاہور میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی اور حکومت کے لیے ق لیگ کے ارکان پارلیمنٹ کی حمایت کے لیے بات چیت کی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close