پی ٹی آئی اور ن لیگ مان جائیں تو شیروانی سلوانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟ چوہدری شجاعت دل کی بات زبان پر لے آئے

اسلام آباد(پی این آئی)چوہدری شجاعت حسین نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات میں کہا ہے کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے میں پی ٹی آئی اور ن لیگ رکاوٹ ہیں، یہ مان جائیں تو شیروانی بنوانے میں کون سا وقت لگتا ہے؟امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات میں جماعت اسلامی کے وفد نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا چوہدری پرویز الٰہی کی بطور وزیر اعلیٰ شیروانی تیار ہورہی ہے؟

اس پر چوہدری شجاعت بولے کہ شیروانی میں کون سا وقت لگتا ہے؟ اصل میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کو خدشہ ہے کہ پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ بنے تو جو لوگ ان کی جماعتوں میں آئے ہیں وہ واپس ق لیگ میں نہ چلے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close