فریال تالپور نے آزاد کشمیر سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کے لئے ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی، کون کون شامل؟

اسلام آباد (پی این آئی) انچارج سیاسی امور پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر فریال تالپور نے پارٹی کے طے کردہ شیڈول کے مطابق آزاد جموں و کشمیر سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کے لئے ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی جس کے چیئرمین سردار امجد یوسف، سیکرٹری راجہ مبشر اعجاز ہونگے، اس کے علاوہ ممبران میں راشد اسلام بٹ، راجہ شوکت، سردار امجد اعظم، چوہدری عامر، شامل ہیں۔ کمیٹی آزادکشمیر بھر سے لانگ مارچ میں شریک ہونے والے قافلوں کے لیے انتظامات کریں گی۔

چوہدری محمد یاسین صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی منظوری سے فیصل ممتاز راٹھور سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزادکشمیر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close