یوکرین کی ٹینس سٹار جان بچا کر کس ملک پہنچ گئی؟ سفر کی ہوشربا تفصیلات بتا دیں

کیف(پی این آئی) یوکرین کی ٹینس سٹار ڈیانا یاستریمسکا جنگ میں تباہ ہو چکے شہر اوڈیسا سے جان بچا کر فرانس پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں۔میل آن لائن کے مطابق ڈیانا نے فرانس کے سفر پر نکلنے سے قبل 48گھنٹے ایک زیرزمین کارپارکنگ میں پناہ لیے رکھی۔ ان کے ساتھ درجنوں دیگر لوگ بھی روسی فوج کی بمباری سے بچنے کے لیے اس کارپارکنگ میں چھپے رہے۔رپورٹ کے مطابق اوڈیسا بھی یوکرین کے ان شہروں میں شامل ہے۔

جن پر روسی فوج کی طرف سے شدید بمباری کی جا رہی ہے۔ یہ شہر ساحل سمندر پر واقع ہے اور اس کے ساحل سے لوگوں نے بحری جہازوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنتے دیکھا ہے اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ ڈیانا کے ساتھ اس کے والدین نے بھی کارپارکنگ میں پناہ لے رکھی تھی، جنہوں نے موقع ملنے پر اپنی بیٹی کو کشتی کے ذریعے یوکرین سے نکل جانے کو کہا، جس پر ڈیانا اپنی ایک بہن کے ساتھ سفر پر روانہ ہوئی اور رومانیہ کے راستے فرانس پہنچ گئی۔ اپنی ایک انسٹاگرام سٹوری میں ڈیانا نے بتایا ہے کہ ”بہت مشکل سفر کے بعد ہم بالآخر محفوظ جگہ پہنچ گئی ہیں، تاہم ہمارے ماں باپ تاحال اوڈیسا میں ہی ہیں، شکریہ فرانس۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close