ایتھنز(پی این آئی)روس نے یوکرین میں بموں کی برسات کر دی، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں۔۔ یوکرین میں روسی بمباری سے 10یونانی شہری بھی ہلاک ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے مطابق یونانی حکومت نے اپنے ملک میں تعینات روسی سفیر کو طلب کرکے اپنے شہریوں کی ہلاکت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روسی بمباری میں 6یونانی شہری شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ لوگ یوکرین کے شہر میریوپول میں رہائش پذیر تھے جہاں روسی فوج کی طرف سے ہفتے کے روز بمباری کی گئی۔ یونانی وزارت خارجہ کی طرف سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے یونانی شہر کے مضافاتی علاقوں سرتانا اور بوگاس میں رہائش پذیر تھے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔وزارت کی طرف سے شہری آبادیوں پر کیے جانے والے روسی حملوں کی شدید بھی مذمت کی گئی ہے اور فوری طور پر انہیں روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں